سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانوی سیکرٹری خارجہ لیز ٹیرس کے ساتھ دونوں ممالک کے مضبوط اور تاریخی تعلقات کو تمام شعبوں میں بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اسی طرح دونوں فریق نے مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن وسلامتی اور استقرار واستحکام کو مضبوط بنانے کے لئے سعودی عرب اور برطانیہ کی کوششوں کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
گزشتہ روز ریاض میں منعقدہ ایک ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے یمن میں سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں اور اقدامات کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے جس سے یمن کے لوگوں کے لیے ترقی اور استحکام کی حمایت ہو سکے اور انہوں نے اس سلسلے میں جاری مذاکرات اور ایرانی جوہری فائل میں اہم ترین پیش رفت کے بارے میں بھی بات چیت کی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات - 15 ربیع الاول 1443 ہجری - 20 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15667]