الشرق الاوسط کو دستیاب معلومات کے مطابق ان امریکی ترجیحات میں جن کے بارے میں امریکی حکام نے چند روز قبل واشنگٹن میں بند اجلاسوں کے دوران بات کی ہے ان میں سب سے پہلے شمال مشرقی شام میں باقی رہنا اور (داعش) کی شکست کو جاری رکھنا شامل ہے، دوسرا سرحد پار سے انسانی امداد کو جاری رکھنا ہے، تیسرا جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے، چوتھا احتساب، انسانی حقوق اور بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کو ترک کرنے کی حمایت کرنا ہے، پانچواں قرارداد 2254 کے مطابق تصفیہ کرنا ہے اور اس کے علاوہ واشنگٹن شام کے پڑوسی ممالک کی حمایت اور استحکام کا خواہاں ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ - 08 ربیع الثانی 1443 ہجری - 13 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15690]