روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو نکالنے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے کا معاہدہ ہوا ہے اور ان میں عارضی طور پر جنگ بندی کی بھی بات ہوئی ہے اور روسی اور یوکرائنی وفود کے ایک جیسے بیانات میں اشارہ ملا ہے کہ دونوں فریقوں نے راہداریوں کی تعداد اور ان کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
مذاکرات میں اپنی شمولیت کے باوجود ماسکو نے بین الاقوامی برادری کو مضبوط پیغامات بھیجا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین میں اپنی فوجی کارروائیوں سے اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹے گا جب تک کہ تمام اہداف حاصل نہیں ہو جاتے۔(۔۔۔)
جمعہ 01 شعبان المعظم 1443 ہجری - 04 مارچ 2022ء شمارہ نمبر[15802]