مصر، اردن اور بحرین کے رہنماؤں نے آئندہ ماہ کے وسط میں مملکت سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی سربراہی کانفرنس کا خیرمقدم کیا ہے، جو خطے کے رہنماؤں کی اس تقریب کو اہمیت دینے کے بهرپور اثبات میں ہے، اس تقریب میں امریکی صدر کے ساتھ خلیج تعاون کونسل، مصر، اردن اور عراق کے رہنماؤں کو بھی جمع کیا جائے گا۔
گزشتہ روز مصر کے جنوبی سینا کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے دوران، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور اردن کےفرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین نے سہ فریقی تعاون اور علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کی فائلوں پر تبادلہ خیال کیا۔
چند روز قبل سعودی شاہی ديوان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر امریکی صدر جو بائیڈن کے آئندہ 15 اور 16 جولائی کو مملکت کے سرکاری دورے کا اعلان کیا۔ شاہی ديوان نے واضح کیا ہے کہ دورے کے شیڈول میں بائیڈن کی "ایک مشترکہ سربراہی اجلاس میں شرکت بھی شامل ہے، جس میں خادم حرمين شريفين نے خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے رہنماؤں، اردنی فرمانروا، مصری صدر اورعراقی وزیر اعظم کو مدعو کیا ہے۔"(...)
پير -21 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 20 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15910)