کل بروز اتوار خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد ریاستی عہدیداروں کی برطرفی، تقرری، تبدیلی اور تعیناتی کرنے کے لیے 14 شاہی احکامات جاری کیے، جس میں وزراء کونسل کے سیکرٹری جنرل پرنس عبدالرحمٰن بن عیاف آل مقرن کو ان کے عہدے سے ہٹا کر، انہیں شاہی دیوان میں مشیر مقرر کیا گیا جو کہ وزیر کے عہدے کے برابر ہے، ڈاکٹر بندر الرشید کو "اپنے دیگر فرائض کے علاوہ"ولی عہد کا سیکرٹری مقرر کیا گیا جو کہ وزیر کے عہدے کے برابر ہے۔
ان احکامات میں ایمن السیاری کو وزیر کے مرتبہ پر سعودی سینٹرل بینک برائے سرمایہ کاری اور تحقیق کے نائب گورنر کے عہدے پر، الشیہانہ صالح العزاز کو اعلیٰ مرتبہ پر وزراء کونسل کا ڈپٹی سیکرٹری جنرل، محمد العمیل کو اعلیٰ مرتبہ پر وزراء کونسل برائے سینٹ امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، منصور بن عبداللہ بن علی بن سلمہ کو اعلیٰ مرتبہ پر ولی عہد کے ڈپٹی سیکرٹری اور عبدالعزیز بن اسماعیل بن رشاد طرابزونی کو اعلیٰ مرتبہ پر شاہی دیوان میں بطور مشیر تعینات کرنا بھی شامل ہے۔(...)
پیر- 5 ذی الحجہ 1443ہجری - 04 جولائی 2022ء، شمارہ نمبر [15924]