مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے صنعتی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ روس اور یوکرائن کی جنگ کو موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف اپنی لڑائی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہ دیں اور یہ بات برلن میں سالانہ پیٹرزبرگ غیر رسمی موسمیاتی مکالمے کے دوران سامنے آئی ہے جہاں نومبر میں شرم الشیخ میں منعقد ہونے والی COP27 موسمیاتی کانفرنس کی تیاریوں پر بات چیت ہوئی ہے۔
شولز نے سیسی کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ ان کے ممالک نے ہائیڈروجن کی معیشت کی تعمیر میں تعاون کرنے کا معاہدہ کیا ہے جو یورپ کی توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر روسی گیس پر انحصار کم کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
منگل 20 ذی الحجہ 1443 ہجری - 19 جولائی 2022ء شمارہ نمبر[15939]