خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف کی طرف سے مضبوط دوطرفہ گہرے تعلقات کے اعتراف میں گولڈن ایگل "الطین قران" تمغہ دیا گیا، جو قازقستان کا اعلیٰ ترین اعزاز شمار ہوتا ہے۔
یہ تمغہ خادم حرمین شریفین کی نیابت میں سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے جدہ میں قازقستان کے صدر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران وصول کیا۔ وزیر خارجہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے قازقستان کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے پرسوں شام جدہ کے السلام پیلس میں صدر توکایف سے ملاقات کی۔ دونوں نے باضابطہ بات چیت کا ایک سیشن منعقد کیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا۔(...)
پیر - 26 ذی الحجہ 1443 ہجری - 25 جولائی 2022ء شمارہ نمبر [15945]