شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ جب ہم نے (دی لائن) کا آغاز کیا تو ہم نے ایسے معاشروں کی ترقی کے ذریعے شہری ترقی کے تصور کو نئے سرے سے متعین کرنے کا وعدہ کیا تھا جہاں انسان ہی بنیادی توجہ ہو اور آج (دی لائن) نے زندگی گزارنے کے آئیڈیل کو حاصل کیا ہے اور اس میں ان فوری چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت ہے جن کا انسانیت کو سامنا ہے۔
ولی عہد نے مزید کہا کہ یہ غیر معمولی ڈیزائن کثیر پرتوں والے شہر کی اندرونی ساخت کو واضح کرتے ہیں اور روایتی افقی فلیٹ شہروں کے مسائل کو حل کرتے ہیں اور ساتھ ہی اپنے تمام وسائل کے ساتھ شہری ترقی اور فطرت کے تحفظ کے درمیان مکمل ہم آہنگی حاصل کئے ہوئے ہیں۔(۔۔۔)
منگل 27 ذی الحجہ 1443 ہجری - 26 جولائی 2022ء شمارہ نمبر[15946]