سعودیہ کی جانب سے ترک مرکزی بینک میں 5 بلین ڈالر کا ڈپازٹ

TT

سعودیہ کی جانب سے ترک مرکزی بینک میں 5 بلین ڈالر کا ڈپازٹ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کل سعودی سیاحتی ترقیاتی فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد بن عقیل الخطیب نے جمہوریہ ترکی کے مرکزی بینک میں5 بلین ڈالر کی رقم جمع کرانے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ ترکی کی جانب سے اس معاہدے پر مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر شہاب کاوجی اوغلو نے دستخط کیے۔
سعودی پریس ایجنسی کی طرف سے کل شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ڈپازٹ کی یہ رقم مملکت سعودیہ عرب اور جمہوریہ ترکی اور اس کی برادر عوام کے مابین تاریخی تعلقات اور تعاون کے قریبی رشتوں کو بڑھانے کے طور پر ہے۔

منگل - 14 شعبان 1444ہجری - 07 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر [16170]
 



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]