سعودی معیشت میں ایک دہائی کے دوران تیز ترین شرح نمو ریکارڈ

مملکت سعودیہ کا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مالی اعانت کے لیے 2.9 بلین ڈالر مختص

حکومتی اصلاحات کے بعد سعودی معیشت میں ترقی جاری ہے، جس سے 11 سالوں میں مجموعی ملکی پیداوار میں تیز ترین رفتار سے اضافہ (الشرق الاوسط)
حکومتی اصلاحات کے بعد سعودی معیشت میں ترقی جاری ہے، جس سے 11 سالوں میں مجموعی ملکی پیداوار میں تیز ترین رفتار سے اضافہ (الشرق الاوسط)
TT

سعودی معیشت میں ایک دہائی کے دوران تیز ترین شرح نمو ریکارڈ

حکومتی اصلاحات کے بعد سعودی معیشت میں ترقی جاری ہے، جس سے 11 سالوں میں مجموعی ملکی پیداوار میں تیز ترین رفتار سے اضافہ (الشرق الاوسط)
حکومتی اصلاحات کے بعد سعودی معیشت میں ترقی جاری ہے، جس سے 11 سالوں میں مجموعی ملکی پیداوار میں تیز ترین رفتار سے اضافہ (الشرق الاوسط)

سعودی معیشت میں تقریباً 11 سالوں میں تیز ترین شرح نمو ریکارڈ کی گئی، جیسا کہ کل جمعرات کو سعودی اعداد و شمار کے سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2022 کے دوران سعودی عرب کی حقیقی ملکی پیداوار کی شرح نمو 8.7 فیصد رہی، جس کا مطلب ہے کہ گروپ 20 کے ممالک میں یہ بلند ترین شرح نمو کا ریکارڈ ہے۔
اعداد و شمار کی جنرل اتھارٹی کے مطابق گزشتہ سال سعودی عرب کی حقیقی ملکی پیداورا (جی ڈی پی) کی قدر تقریباً 2.97 ٹریلین ریال (793.3 بلین ڈالر) ریکارڈ کی گئی، جو کہ اس کی بلند ترین تاریخی قدر ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک کو درپیش پیچیدہ اقتصادی حالات اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود سال کے دوران گروپ 20 ممالک میں ترقی کی یہ شرح سب سے زیادہ ہے اور یہ بین الاقوامی تنظیموں کی توقعات سے بھی زیادہ ہے جو کہ اپنے بلند ترین تخمینے کے مطابق 8.3 فیصد تک پہنچی جب کہ موجودہ شرح نمو گزشتہ دہائی میں سب سے زیادہ سالانہ شرح نمو ہے۔ (...)

جمعہ - 17 شعبان 1444ہجری - 10 مارچ 2023 ء شمارہ نمبر [16173]
 
نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]