کل دوپہر جنوبی لبنان کے علاقوں سے 34 "کاتیوشا" میزائل شمالی اسرائیل کے قصبوں اور بستیوں کی طرف داغے گئے، جن میں سے صرف 5 الجلیل علاقے کے شہروں اور دیہاتوں کے قریبی مقامات پر گرے۔ جب کہ اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ "آئرن ڈوم" (اینٹی میزائل) سسٹم زیادہ تر میزائلوں کو تباہ کرنے میں کامیاب رہا ہے۔
دریں اثناء "حزب اللہ" نے (جنوبی لبنان میں بین الاقوامی افواج) "یونیفل (UNIFIL)" کے ساتھ خفیہ چینلز کے ذریعے فوری وضاحت کی کہ اس کا میزائلوں سے کوئی تعلق نہیں، جب کہ اس معاملے کو اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے القدس میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف کی جانے والی دراندازی اور حملوں کے جواب میں فلسطینیوں کے "میزائل پیغامات" شمار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا: "ہمیں یقین ہیں کہ یہ میزائل فلسطینیوں کی جانب سے حماس یا اسلامی جہاد نے فائر کیے ہوں گے، لیکن یہ حزب اللہ کی طرف سے نہیں تھے۔" (...)
جمعہ - 16 رمضان 1444 ہجری - 07 اپریل 2023 ء شمارہ نمبر [16201]