کل یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یوکرین کے شہروں کو روسی میزائل حملوں سے نشانہ بنائے جانے کی رات کو "روسی دہشت کی رات" قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ روس کی جانب سے تقریباً دو ماہ میں پہلے بڑے فضائی حملے کے دوران جمعرات - جمعہ کی درمیانی رات کی جانے والی روسی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ فروری 2022 میں یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد یہ میزائل اور ڈرون حملوں کے سلسلے میں تازہ ترین روسی حملے شمار ہوتے ہیں جو کہ ایک ایسے وقت میں ہے کہ جب کیف روسی افواج کے زیر قبضہ اراضی کے دوبارہ حصول کی کوشش میں جوابی حملہ کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ "یوکرین اور دنیا کو روسی دہشت گردی کا مناسب جواب دینا چاہیے۔"
دوسری جانب، یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے اعلان کیا کہ موسم بہار کے دوران طے شدہ یوکرینی حملے کی تیاریاں مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ ریزنکوف نے کل کیف میں کہا: "عمومی طور پر، ہم پہلے سے ہی کافی حد تک تیار ہیں." (...)
ہفتہ - 9 شوال 1444 ہجری - 29 اپریل 2023ء شمارہ نمبر [16223]