سعودی عرب اور شام کا اقتصادی تعاون اور باہمی تجارتی و سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کی بحالی پر اتفاق

سعودی چیمبرز یونین کے صدر کی اپنے شامی ہم منصب اور ان کے ساتھ آنے والے دو وفود کے ساتھ ملاقات کا منظر (SPA)
سعودی چیمبرز یونین کے صدر کی اپنے شامی ہم منصب اور ان کے ساتھ آنے والے دو وفود کے ساتھ ملاقات کا منظر (SPA)
TT

سعودی عرب اور شام نے اقتصادی تعاون کی راہوں کو دوبارہ کھولنے اور باہمی تجارتی و سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، علاوہ ازیں سرمایہ کاروں کو مملکت سعودیہ اور شام میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن بڑھانے کے لیے اقتصادی فورمز کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ جب کہ یہ سب شام کا عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے وقت میں ہے۔جب کہ دونوں ممالک کے مابین یہ اتفاق، ریاض میں منعقدہ عرب چینی بزنس کانفرنس کے موقع پر سعودی چیمبرز یونین کے صدر حسن بن معجب الحویزی کی شام کے چیمبرز آف کامرس کے صدر محمد ابو الہدی اللحام اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران طے پایا۔شامی وفد کے ارکان نے شام اور اس کے عوام کے بارے میں مملکت سعودیہ کے مؤقف کی تعریف کی، مملکت سعودیہ کی طرف سے دیکھنے میں آنے والی عظیم ترقی اور شام کے کاروباری شعبے کی سعودی مارکیٹ میں داخل ہونے اور مختلف اقتصادی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔دونوں ممالک کے نمائندوں نے زور دیا کہ باہمی تجارتی وفود کے دوروں کے تبادلے، دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں کو سرمایہ کاروں کے قابل بنانے اور باہمی اقتصادی تعاون کی راہ کو آگے بڑھانے کے لیے اقتصادی فورمز کے قیام کی ضرورت ہے۔

منگل-24 ذوالقعدہ 1444 ہجری، 13جون 2023، شمارہ نمبر (16268)

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]