سعودی-امریکی-چینی اتحاد نے گرین انرجی انویسٹمنٹ کمپنی کا آغاز کر دیا

ہم مہارت اور تکنیکی جدت کو مملکت میں لائیں گے: کمپنی کے صدر کا "الشرق الاوسط کو بیان

گرین انرجی ٹیکنالوجی سعودی عرب کے لیے دنیا کی طرح سب سے اہم ہے (SPA)
گرین انرجی ٹیکنالوجی سعودی عرب کے لیے دنیا کی طرح سب سے اہم ہے (SPA)
TT

سعودی-امریکی-چینی اتحاد نے گرین انرجی انویسٹمنٹ کمپنی کا آغاز کر دیا

گرین انرجی ٹیکنالوجی سعودی عرب کے لیے دنیا کی طرح سب سے اہم ہے (SPA)
گرین انرجی ٹیکنالوجی سعودی عرب کے لیے دنیا کی طرح سب سے اہم ہے (SPA)

سعودی امریکی-چینی اتحاد نے "اسکائی ٹاورز" کے نام سے گرین انرجی انویسٹمنٹ کمپنی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جیسا کہ اس کے صدر نے "الشرق الاوسط" کو بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی سعودی عرب میں توانائی کے مرکب کو فعال کرنے کے لیے مختصر اور طویل توانائی کو جدید ترین انداز میں ذخیرہ کرنے میں دلچسپی لے گی۔

خیال رہے کہ یہ اتحاد اس وقت سامنے آیا ہے جب 29 مئی کو امریکی چینی تجارتی وفود نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جس کا مقصد سبز معیشت کی پائیداری کے لیے جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کرنا اور "صفر کاربن" تک رسائی کے لیے کثیر القومی کمپنیوں پر مشتمل بین الاقوامی گرین انرجی الائنس شروع کرنا تھا کہ جس کا صدر مقام ریاض ہو۔ (...)

منگل-13صفر 1445ہجری، 29 اگست 2023، شمارہ نمبر[16345]



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]