ہم لیکویڈیٹی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں... اور ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: کویتی وزیر خزانہ

کویتی وزیر خزانہ فہد الجار اللہ (KUNA)
کویتی وزیر خزانہ فہد الجار اللہ (KUNA)
TT

ہم لیکویڈیٹی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں... اور ٹیکس لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: کویتی وزیر خزانہ

کویتی وزیر خزانہ فہد الجار اللہ (KUNA)
کویتی وزیر خزانہ فہد الجار اللہ (KUNA)

کویت کے وزیر خزانہ فہد الجار اللہ نے يقين دہانی کی کہ ان کی وزارت لیکویڈیٹی بحران پر قابو پانے کے لیے مختلف حل اور آپشنز کا مطالعہ کر رہی ہے، تاکہ حکومت کو فعال حل پیش کرتے ہوئے نقد بہاؤ میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ "وزارت خزانہ غیر تیل کی آمدنی کو بڑھانے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، جس میں قيمت پر دوگنے ٹیکس اور منتخب قيمتوں پر ٹیکس شامل نہیں ہیں، کيونکہ ایسے بہت سے حل ہیں جو شہریوں کے حالات زندگی کو متاثر کیے بغیر تیل سے ہونے والی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں۔"



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]