سمندری طوفان "ڈینیئل" کی وجہ سے مشرقی لیبیا کے شہروں میں آنے والے سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جس سے لیبیا کی اس آزمائش کی کھڑی میں مدد کے لیے عرب اور بین الاقوامی یکجہتی کی لہر پیدا ہوئی ہے۔
لیبیا میں اقوام متحدہ کے بچوں کی تنظیم (یونیسیف) کے دفتر نے منگل کے روز کہا کہ حالیہ دنوں میں مشرقی لیبیا سے ٹکرانے والے سمندری طوفان "ڈینیئل" کے نتیجے میں 5,000 سے زیادہ افراد لقمہ اجل بنے اور 10 ہزار افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر نے " X " پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر ایک ٹویٹ میں مزید کہا: "مشرقی لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیئل کے نتائج گہرے ہیں۔ 5,000 سے زیادہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 10 ہزار لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں، جب کہ کمیونٹیز کو 20,000 بے گھر لوگوں کی مدد کے لیے چیلنجز کا سامنا ہے۔"
اسی ضمن میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے کہا کہ سمندری طوفان "ڈینیئل" نے لیبیا کے اہم انفراسٹرکچر اور ہزاروں مکانات کو تباہ کر دیا اور بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے۔
دفتر نے " X " پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر مزید کہا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے 20,000 لوگوں کے بے گھر ہونے کی اطلاعات ہیں۔(...)
بدھ-28 صفر 1445ہجری، 13 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16360]