سوڈان کی حالیہ صورت حال کے تناظر میں سیاستدانوں کے اندازوں اور سوڈانی فائل میں پیشرفت سے واقف اہلکاروں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان اور "ریپڈ سپورٹ فورسز" کے کمانڈر محمد حمدان دقلو (حمیدتی) کے درمیان براہ راست ملاقات کے امکانات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
سوڈانی عوام اس جنگ کے دونوں فریقوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں کہ اس ملاقات کے ذریعے گزشتہ اپریل سے جاری جھڑپوں کو روکا جا سکے گا، جس میں ملک کے اکثر شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ چنانچہ توقع کی جا رہی تھی کہ انٹر گورنمنٹل اتھارٹی فار ڈویلپمنٹ (IGAD) اس جنوری کے پہلے دو ہفتوں کے دوران دونوں افراد کے درمیان ملاقات کا اہتمام کرے گی، کیونکہ دسمبر میں اسی طرح کی ایک کوشش کی گئی تھی جو "تکنیکی وجوہات" کی وجہ سے ناکام ہوگئی۔
لیکن اس بار "ایگاد (IGAD)" کی جانب سے نئی تاریخ کا اعلان کرنے کے بارے میں خاموشی کے سبب البرہان - "حمیدتی" ملاقات کی توقعات ماند پڑ گئیں ہیں۔ "ایگاد" کے ایک ذریعے نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ "اتھارٹی نے ابھی تک ملاقات کے لیے نئی تاریخ کا تعین نہیں کیا اور گزشتہ دسمبر میں اجلاس کے ملتوی ہونے کے بعد سے دونوں فریقوں سے کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔" اور وضاحت کی کہ "ایگاد" خطے میں نئی کشیدگی کے نتیجے میں نئی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے، جو (سوڈان کی فائل) کو دوسری ترجیح میں لے جا سکتا ہے۔" (...)
بدھ-28 جمادى الآخر 1445ہجری، 10 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16479]