امریکی ریاست جارجیا کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے متعدد معاونین کی طرف سے ان انتخابات، جس میں جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کی تھی، کے نتائج کو بدلنے کی کوششوں کے حوالے سے کی گئی تحقیقات میں ایک قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے، اورجارجیا کے 16 میں سے کم از کم 8 ریپبلیکنز نے ان تحقیقات میں گواہی دینے پر اتفاق کیا ہے کہ "اگر وہ سچی گواہی دیتے ہیں" تو انہیں مجرمانہ الزامات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
انہوں نے ٹرمپ کی ریاست میں 3 مرتبہ دوبارہ گنتی کے باوجود ناکامی پر دسمبر 2020 کے وسط میں ٹرمپ کی کامیابی کے اعلان کے لیے منعقدہ غیرقانونی اجلاس میں شرکت کی تھی۔ جب کہ وکیلوں کے مطابق انتخابات میں ممکنہ مداخلت کی تحقیقات میں یہ لوگ وعدہ معاف گواہ بننے کی ضمانت لے چکے ہیں۔ (...)