واشنگٹن بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے ممکنہ دورے کا جائزہ لے رہا ہے

ایک امریکی اہلکار نے تصدیق کی کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا

امریکی صدر جو بائیڈن (اے ایف پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے ایف پی)
TT

واشنگٹن بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے ممکنہ دورے کا جائزہ لے رہا ہے

امریکی صدر جو بائیڈن (اے ایف پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے ایف پی)

ایک امریکی اہلکار نے آج "اکسیوس (Axios)" سائیٹ کو بتایا کہ وہ اس وقت صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے ممکنہ دورے کا مطالعہ کر رہے ہیں، اور انہوں نے نشاندہی کی کہ ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

جب کہ تین امریکی اور اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل امریکہ کے ساتھ اس ہفتے کے آخر میں بائیڈن کے دورہ اسرائیل کے امکان کے بارے میں بات کر رہا ہے۔ لیکن وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی خاتون ترجمان ایڈرین واٹسن نے "اکسیوس (Axios)" سائیٹ کو بتایا کہ "ہمارے پاس سفر کے حوالے سے اعلان کرنے کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔"

دوسری جانب "اکسیوس (Axios)" سائیٹ نے ایک مصری ذمہ دار سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی غزہ میں جنگ کے حوالے سے رواں ہفتے کے آخر میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں اور بائیڈن کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پیر-01 ربیع الثاني 1445ہجری، 16 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16393]

میں نے امریکی افواج کو شام اور عراق میں تنصیبات پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا ہے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن امریکی ریاست ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر اردن میں ہلاک ہونے والے 3 امریکی فوجیوں کی میتیں وصول کرنے کے دوران (اے ایف پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل جمعہ کی شام اعلان کیا ہے کہ انھوں نے گذشتہ اتوار کو اردن میں ایک امریکی بیس پر تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے جواب میں امریکی فوج کو شام اور عراق میں اہداف پر حملے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے ڈیلاویئر میں ڈوور ایئر فورس بیس پر فوجیوں کی لاشیں وصول کرنے کے بعد کہا: "میری ہدایات پر آج شام امریکی افواج نے عراق اور شام میں ان تنصیبات پر حملے کیے جنہیں ایرانی پاسداران انقلاب اور اس کے اتحادی گروپوں نے امریکی افواج پر حملے کے لیے استعمال کیا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا: "ہمارا ردعمل آج سے شروع ہے جو ان اوقات اور جگہوں پر جاری رہے گا جو ہم بیان کریں گے۔" دیں اثنا انہوں نے زور دیا کہ "امریکہ مشرق وسطی میں یا دنیا میں کہیں بھی تنازعہ نہیں چاہتا۔"  (...)

ہفتہ-22 رجب 1445ہجری، 03 فروری 2024، شمارہ نمبر[16503]