امریکی ریاست ٹکساس کے شہر ہیوسٹن کی مقامی پولیس کے مطابق شہر کے ایک نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہو گئے ہیں۔
ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ چیف میگن ہاورڈ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک شخص نے سروس روڈ کی جانب فرار ہونے کی کوشش کی جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گر گیا۔" ہاورڈ نے بتایا کہ اس 20 سالہ نوجوان شخص کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔ جب کہ دیگر 5 نوجوان فائرنگ کے مقام سے ایک ٹرک میں سوار ہو کر فرار ہو گئے جسے انہوں نے بظاہر چوری کیا تھا۔ (...)
پیر-12 جمادى الآخر 1445ہجری، 25 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16463]