امریکی شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی

امریکی شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی
TT

امریکی شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی

امریکی شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی

امریکی ریاست ٹکساس کے شہر ہیوسٹن کی مقامی پولیس کے مطابق شہر کے ایک نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دیگر  4 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہیوسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ چیف میگن ہاورڈ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک شخص نے سروس روڈ کی جانب فرار ہونے کی کوشش کی جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گر گیا۔" ہاورڈ نے بتایا کہ اس 20 سالہ نوجوان شخص کو جائے وقوعہ پر ہی مردہ قرار دیا گیا۔ جب کہ دیگر 5 نوجوان فائرنگ کے مقام سے ایک ٹرک میں سوار ہو کر فرار ہو گئے جسے انہوں نے بظاہر چوری کیا تھا۔ (...)

پیر-12 جمادى الآخر 1445ہجری، 25 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16463]

میں نے نیتن یاہو کو "تناؤ کو ہوا دینے والے" اقدامات سے خبردار کیا ہے: بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن (اے ایف پی)

گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو تناؤ کو ہوا دینے والے اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

بلنکن نے صحافیوں کو بتایا کہ "آج میں نے اسرائیلی وزیر اعظم اور سینئر حکام کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران حکومتی عہدیداروں سمیت دیگر ذمہ داران کے اقدامات اور بیانات کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ یہ ایسے تناؤ کو ہوا دے رہے ہیں جس سے بین الاقوامی حمایت میں کمی اور اسرائیل کی سلامتی پر زیادہ پابندیاں عائد ہو رہی ہیں۔"

بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں شہریوں کو ترجیح دے، لیکن شہر میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیے بغیر کہ جہاں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کا ہجوم ہے۔ (...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]