عمان میں عرب - امریکی اجلاس مختلف موقفوں کے ساتھ اختتام پذیر

بلنکن نے غزہ پر اسرائیلی جنگ روکنے کا عہد نہیں کیا

امریکہ، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ ہفتہ کے روز عمان میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران (ڈی پی اے)
امریکہ، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ ہفتہ کے روز عمان میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران (ڈی پی اے)
TT

عمان میں عرب - امریکی اجلاس مختلف موقفوں کے ساتھ اختتام پذیر

امریکہ، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ ہفتہ کے روز عمان میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران (ڈی پی اے)
امریکہ، اردن اور مصر کے وزرائے خارجہ ہفتہ کے روز عمان میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران (ڈی پی اے)

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ہفتے کے روز اردن کے دارالحکومت عمان میں عرب وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فوری امداد کے داخلے کے لیے "فیصلہ کن امریکی وعدوں" کا اظہار نہیں کیا۔

بلنکن کے عمان سے جاری بیانات گویا "مایوسی" کی عکاسی کرتے ہیں، اگرچہ اردن کی جانب سے وزرائے خارجہ کے سات فریقی اجلاس کے دوران سرکاری طور پر اور عرب شراکت داری کے تحت موقف کو وسیع کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوششوں کی گئی، جیسا کہ باخبر اردنی سیاسی ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے "غزہ کی پٹی کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے عرب مطالبات کو متحد کرنے کے لیے عرب وزراء کو ذمہ داری سونپی،" تاکہ امریکی عہد حاصل کیا جا سکے۔ (...)

اتوار-21 ربیع الثاني 1445ہجری، 05 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16413]

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
TT

ایک ملین بے گھر افراد رفح پہنچ چکے ہیں: اقوام متحدہ

بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)
بے گھر فلسطینی رفح کے ایک کیمپ میں (ڈی پی اے)

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں پہنچنے والے بے گھر افراد کی تعداد تقریباً ایک ملین تک پہنچ چکی ہے۔

اقوام متحدہ نے آج جمعرات کے روز اپنی یومیہ انسانی رپورٹ میں مزید کہا کہ "خان یونس اور دیر البلح میں دشمنانہ کاروائیوں میں شدت آنے اور اسرائیلی فوج کی طرف سے انخلاء کے احکامات کے بعد اب رفح گورنریٹ بے گھر ہونے والوں کے لیے بنیادی پناہ گاہ بن چکا ہے، جہاں ایک ملین سے زیادہ لوگ انتہائی گنجان آباد علاقے میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا (UNRWA)" کے مطابق 2023 کے آخر تک غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد تقریباً 1.9 ملین ہے، جو اس پٹی کی کل آبادی کا تقریباً 85 فیصد ہے۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی لوگ شامل ہیں جو متعدد بار بے گھر ہوئے ہیں، کیونکہ اہل خانہ کی حفاظت کی تلاش میں یہ لوگ پٹی میں بار بار نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے رہے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے پانچوں گورنریٹس میں "اونروا (UNRWA)" کی 155 عمارتوں میں تقریباً 1.4 ملین بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے جاری بیان میں کہا: "ہم کہیں بھی محفوظ ہونے کی بات نہیں کر سکتے کیونکہ لوگ سڑکوں پر کھلے آسمان تلے سو رہے ہیں اور ان میں سے کچھ انخلاء کے احکامات پر عمل کرنے کے بھی قابل بھی تھے۔"

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]