اس بات کا کوئی اشارہ نہیں کہ پریگوزن کے طیارے کو میزائل سے مار گرایا گیا: پینٹاگون

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں "ویگنر" کمپنی سینٹر کے قریب تصاویر، پھول اور تحائف (رائٹرز)
روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں "ویگنر" کمپنی سینٹر کے قریب تصاویر، پھول اور تحائف (رائٹرز)
TT

امریکی وزارت دفاع نے کل جمعرات کے روز امکان ظاہر کیا کہ روسی ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن بدھ کے روز ماسکو کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں ہلاک ہو گئے ہیں اور اسی کے ساتھ اس بات پر بھی زور دیا کہ ان قیاس آرائیوں پر کوئی ثبوت نہیں ہے کہ طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے مار گرایا گیا تھا۔

پینٹاگون کے ترجمان پیٹ رائڈر نے کہا کہ "عوامل کی بنیاد پر ہمارا اندازہ یہ ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ہلاک ہوگئے ہیں۔"

رائڈر نے زور دے کر کہا کہ پینٹاگون کے پاس طیارے کے گرنے کے اسباب سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں، جب کہ روسی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں 7 مسافر اور 3 عملے کے ارکان شامل ہیں۔

تاہم، فرانسیسی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رائڈر نے سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر گردش کرنے والے اس مفروضے کو مسترد کیا کہ طیارے کو میزائل سے مار گرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کے پاس "ایسی معلومات نہیں ہیں جو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور واقعے کے درمیان تعلق کی نشاندہی کرتی ہوں۔" چنانچہ جہاز کے حادثے کے حوالے سے قیاس آرائیاں "غلط" ہیں۔ (...)

جمعہ-09 صفر 1445ہجری، 25 اگست 2023، شمارہ نمبر[16341]

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]