زیلنسکی کا 2024 میں روسی افواج کو "تباہ" کرنے کا عہد

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے ہتھیاروں میں عنقریب دس لاکھ ڈرون شامل ہوں گے

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
TT

زیلنسکی کا 2024 میں روسی افواج کو "تباہ" کرنے کا عہد

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نئے سال کے اپنے پیغام میں روسی افواج کو "تباہ" کرنے کا عہد کیا، جنہوں نے تقریباً دو سال قبل ان کے ملک پر حملہ کیا تھا۔

زیلنسکی نے کہا: "آئندہ سال دشمن ہماری ملکی پیداوار سے نقصان اٹھائے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ 2024 میں یوکرین کے پاس اپنے ہتھیاروں میں 10 لاکھ ڈرون شامل ہوں گے، اس کے علاوہ اس کے مغربی شراکت داروں کی طرف سے فراہم کردہ F-16 لڑاکا طیارے بھی ہوں گے۔

ان کے اس ٹیلی ویژن خطاب میں یوکرین کے توپ خانوں اور لڑاکا طیاروں کی تصاویر بھی شامل کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ ان کا نئے سال کا یہ پیغام، ماسکو کی جانب سے یوکرین کے شہروں پر میزائلوں اور ڈرونز کے حملے کے 72 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد آیا، اور جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑے اس فضائی حملے میں 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

زیلنسکی نے کہا: "ہمارے پائلٹ پہلے ہی F-16 طیاروں کے استعمال میں ماہر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد ہی انہیں اپنی فضاؤں میں دیکھیں گے۔ تب ہمارے دشمن بھی دیکھیں گے کہ ہمارا غصہ کیسا ہے۔"

زیلنسکی نے اپنے مغربی اتحادیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی حمایت برقرار رکھیں اور یقین دہانی کی کہ "یوکرینی تمام سازشوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔" انہوں نے خبردار کیا کہ "ہمارے ساتھ موجود عالمی یکجہتی کو کم کرنے اور ہمارے اتحادیوں کے اتحاد کو کمزور کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔"

پیر-19 جمادى الآخر 1445ہجری، یکم جنوری 2024، شمارہ نمبر[16470]



دونیتسک پر کیف کے حملے میں درجنوں افراد متاثر

فائر فائٹرز کل روسی بالٹک سمندری بندرگاہ است-لوگا کے ایک گیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے نمٹے ہوئے (اے ایف پی)
فائر فائٹرز کل روسی بالٹک سمندری بندرگاہ است-لوگا کے ایک گیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے نمٹے ہوئے (اے ایف پی)
TT

دونیتسک پر کیف کے حملے میں درجنوں افراد متاثر

فائر فائٹرز کل روسی بالٹک سمندری بندرگاہ است-لوگا کے ایک گیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے نمٹے ہوئے (اے ایف پی)
فائر فائٹرز کل روسی بالٹک سمندری بندرگاہ است-لوگا کے ایک گیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے نمٹے ہوئے (اے ایف پی)

کل اتوار کے روز ماسکو کے زیر کنٹرول ملک کے مشرق میں واقع سب سے بڑے شہر دونیتسک کے ایک بازار پر یوکرین کے حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیلی تصاویر میں زمین پر پڑی کئی خون آلود لاشوں کو اور شیشے کے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ماسکو کی جانب سے مقرر کردہ دونیتسک ریجن کے گورنر ڈینس پوشیلن نے کہا: "خصوصی معلومات میں 25 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ جب کہ دیگر 20 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں معمولی نوعیت کے زخمی ہونے والے دو بچے بھی شامل ہیں(...) بازار کو اتوار کے روز ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا جب یہ زیادہ پُرہجوم تھا۔"

دوسری جانب مشرقی یوکرین کے علاقے خارکیف میں روسی فوج نے کوبیانسک میں کراخمالنوئے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہے، جو کہ دونیتسک کے علاقے (مشرقی یوکرین) میں ایک اور چھوٹے سے گاؤں ویسلائے پر کنٹرول کے اعلان کے چند روز بعد ہے۔ جب کہ کیف روسی پیش قدمی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔(...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]