خطہ ایک دوراہے پر ہے اور ہمیں ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے: بن فرحان

عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کا منظر
عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کا منظر
TT

خطہ ایک دوراہے پر ہے اور ہمیں ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہیے: بن فرحان

عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کا منظر
عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کا منظر

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا: دنیا بہت سے چیلنجز اور مشکلات سے گزر رہی ہے جو خطے کو ایک دوراہے پر کھڑا کر رہی ہیں، ہمیں اس کے لیے متحد ہونے, اور ان کا مقابلہ کرنے اور ان کا مناسب حل تلاش کرنے کے لیے مشترکہ عرب عمل کو مضبوط بنانے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہمارا خطہ محفوظ و مستحکم ہو اور بھلائی و خوشحالی حاصل ہو۔32ویں سربراہی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں عرب وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں بن فرحان نے اجلاس میں شام کی شرکت کا خیرمقدم کیا، جب کہ یہ سربراہی اجلاس جمعہ کے روز سعودی عرب کی سربراہی میں منعقد ہوگا، جس کی سربراہی سعودیہ نے الجزائر کے بعد حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا: "ہماری دنیا آج بہت سے چیلنجوں اور مشکلات سے گزر رہی ہے جس نے ہمیں ایک دوراہے پر ڈال دیا ہے، جس کی وجہ سے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کا مقابلہ کرنے اور ان کے لیے مناسب حل تلاش کرنے کے لیے مشترکہ عرب عمل کو مضبوط کرنے کے لیے مزید کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہمارا خطہ محفوظ و مستحکم ہو اور بھلائی و خوشحالی حاصل ہو۔"انہوں نے نشاندہی کی کہ عرب خطہ انسانی توانائیوں اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، جس کی وجہ سے ہم پر لازم ہے کہ مسلسل ہم آہنگی کے ساتھ تمام ممکنہ آلات کو بروئے کار لاتے ہوئے کام کے نئے میکانیزم کو ایجاد کریں انہیں چلائیں اور باہمی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے بیرونی مداخلت کو مسترد کریں، جیسا کہ سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے۔ (۔۔۔)

جمعرات - 28 شوال 1444 ہجری ۔ 18 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16242]



"سعودیہ-بحرین رابطہ کونسل" وسیع تر افق کی جانب شراکت کو مضبوط کرتی ہے

ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)
ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)
TT

"سعودیہ-بحرین رابطہ کونسل" وسیع تر افق کی جانب شراکت کو مضبوط کرتی ہے

ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)
ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بحرینی ہم منصب شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے دونوں اطراف کی ذیلی کمیٹیوں کے سربراہ شہزادوں اور وزراء کی موجودگی میں "کوآرڈینیشن کونسل" کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی گہرے و مضبوط برادرانہ تاریخی تعلقات کے فریم ورک کے اندر میں ہے۔

سعودی ولی عہد نے ان مضبوط اور گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو باندھتے ہیں، اور خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے ان ممالک کے عوام کے لیے استحکام اور ترقی حاصل ہو گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تعاون کے تمام شعبوں میں کونسل اور اس کی کمیٹیوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے دونوں ممالک کی قیادتوں کی خواہش کے مطابق ان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]