سعودی عرب نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں مسجد الاقصیٰ پر حملے کی مذمت کی ہے

بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی کشیدگی کو ختم کرے

سعودی عرب نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں مسجد الاقصیٰ پر حملے کی مذمت کی ہے
TT

سعودی عرب نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں مسجد الاقصیٰ پر حملے کی مذمت کی ہے

سعودی عرب نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں مسجد الاقصیٰ پر حملے کی مذمت کی ہے

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی قابض افواج کی حفاظت میں انتہاپسندوں کے ایک گروپ کی طرف سے مسجد الاقصیٰ پر حملے کی مملکت سعودیہ کی جانب سے مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ طرز عمل تمام بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنز کی صریح خلاف ورزی شمار ہوتا ہے، اور یہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے والا عمل ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ان خلاف ورزیوں کے تسلسل کے نتائج کے لیے اسرائیلی قابض افواج کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی قبضے میں اضافے کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرے اور اس تنازعے کے خاتمے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کار لائے۔

پیر-03 ربیع الاول 1445ہجری، 18 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16365]

"سعودیہ-بحرین رابطہ کونسل" وسیع تر افق کی جانب شراکت کو مضبوط کرتی ہے

ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بحرینی ہم منصب شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے دونوں اطراف کی ذیلی کمیٹیوں کے سربراہ شہزادوں اور وزراء کی موجودگی میں "کوآرڈینیشن کونسل" کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی گہرے و مضبوط برادرانہ تاریخی تعلقات کے فریم ورک کے اندر میں ہے۔

سعودی ولی عہد نے ان مضبوط اور گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو باندھتے ہیں، اور خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے ان ممالک کے عوام کے لیے استحکام اور ترقی حاصل ہو گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تعاون کے تمام شعبوں میں کونسل اور اس کی کمیٹیوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے دونوں ممالک کی قیادتوں کی خواہش کے مطابق ان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]