میکرون کی طرف سے ایرانی خلاف ورزیوں کے خلاف اجتماعی نتائج اخذ کرنے کا مطالبہ

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو گذشتہ روز بیجنگ کے ایک بڑے ہال میں چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

TT

        فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گذشتہ روز ایران پر جوہری معاہدہ سے باہر نکلنے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ فردو نامی پلانٹ میں یورینیم کی دوبارہ افزودگی کی سرگرمیوں کے ذریعہ جوہری معاہدہ کی خلاف ورزی خطرناک اقدام ہے۔  
       میکرون نے واضح کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سمیت تمام فریقوں اور ایرانی حکام کے ساتھ بات کریں گے اور اجتماعی طور پر نتائج اخذ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔
        میکرون نے اپنے بیجنگ دورہ کے اختتام کے وقت کہا کہ آنے والے ہفتوں میں سب کی طرف سے دباؤ ڈالا جائے گا کہ ایران کو معاہدہ کے دائرہ میں واپس لایا جائے۔
       ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے کل کہا تھا کہ ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے تفتیش کاروں کی موجودگی میں یورینیم گیس کو سنٹری فیوجز میں پمپ کرنا شروع کردیا گیا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 10 ربیع الاول 1441 ہجرى - 07 نومبر 2019ء شماره نمبر [14954]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]