عدن میں قانونی حیثیت کی واپسی سے قبل سعودی عرب اور یمن کے انتظامات

پرسو عدن شہر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
پرسو عدن شہر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

عدن میں قانونی حیثیت کی واپسی سے قبل سعودی عرب اور یمن کے انتظامات

پرسو عدن شہر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
پرسو عدن شہر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
       سعودی عرب نے یمنی جماعتوں سے پرزور انداز میں کہا کہ ریاض معاہدہ کی دفعات پر عمل درآمد اور یمن کے آزاد علاقوں میں زندگی کو معمول کے مطابق لانے کی تمام ضروریات کے لئے وہ ان کی حمایت کرے گا۔
      یہ تصدیق سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی طرف سے گذشتہ روز ریاض میں یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے وفد کے ساتھ منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران ہوئی ہے۔
      یمن کے نائب وزیر اعظم سالم الخنبشی نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملاقات بے تکلف ہے اور اس میں معاہدہ پر عمل درآمد کرنے کی اہمیت کے سلسلہ میں گفتگو ہوئی ہے۔
      اس کے علاوہ پرسو شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سعودی عرب کی اس ثالثی کے کردار کا خیر مقدم کیا ہے جس کے نتیجے میں یمنی حکومت اور عبوری کونسل کے مابین ریاض کے اندر ایک معاہدہ پر دستخط ہوا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ یمن میں ایک جامع اور شامل سیاسی حل کے سلسلہ میں ایک اہم اقدام ہے اور کونسل کے تمام اراکین نے اس بیان کے مشمولات سے اتقاف رائے کیا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ
 11 ربیع الاول 1441 ہجرى - 08 نومبر 2019ء شماره نمبر [14955]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]