نیٹو کے کردار کے سلسلہ میں میکرون کی طرف سے یورپی بحث کا آغاز

نیٹو کے کردار کے سلسلہ میں میکرون کی طرف سے یورپی بحث کا آغاز
TT

نیٹو کے کردار کے سلسلہ میں میکرون کی طرف سے یورپی بحث کا آغاز

نیٹو کے کردار کے سلسلہ میں میکرون کی طرف سے یورپی بحث کا آغاز
        فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کے روز نیٹو کے کردار کے سلسلہ میں ایک یورپی بحث کا آغاز کیا ہے اور ۔ گذشتہ روز دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں میکرون نے کہا کہ نیٹو دماغی موت میں مبتلا ہے اور انہوں نے امریکہ، یورپ اور شام میں ترکی کے یک طرفہ طرز عمل کے مابین رابطے کے فقدان پر تنقید کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ نیٹو کے شراکت دار ممالک کے ساتھ امریکہ کے اسٹریٹجک فیصلے میں کوئی ہم آہنگی نہیں ہے اور ہم اس علاقے میں نیٹو کے ایک اور ساتھی ترکی کی طرف سے بغیر کسی ہم آہنگی کے جارحیت کا مشاہدہ کر رہے ہیں جہاں ہمارے مفادات خطرہ میں ہیں۔
        جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اس فکرہ کی تردید کی ہے اور نیٹو کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ہونے والے پریس کانفرنس میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ نامناسب فیصلہ ضروری ہے چاہے ہمیں پریشانیوں کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے ہو، یہاں تک کہ ہم اس سے باہر نکل آئیں اور انہوں نے مزيد کہا کہ فرانسیسی صدر نے ایسی انتہا پسندانہ اصطلاحیں استعمال کی ہیں(۔۔۔) جو نیٹو کے اندر تعاون کے سلسلہ میں میرے خیال سے متفق نہیں ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 11 ربیع الاول 1441 ہجرى - 08 نومبر 2019ء شماره نمبر [14955]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]