عون کی طرف سے بچاؤ کی حکومت کا مطالبہ https://urdu.aawsat.com/home/article/1989966/%D8%B9%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DA%86%D8%A7%D8%A4-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81
انہوں نے کہا کہ باسيل ہی رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کریں گے
صدر مائکل عون کو لبنان میں معتمد عرب سفیروں کے وفد کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے
بيروت: الشرق الاوسط
TT
TT
عون کی طرف سے بچاؤ کی حکومت کا مطالبہ
صدر مائکل عون کو لبنان میں معتمد عرب سفیروں کے وفد کا استقبال کرتے ہوئۓ دیکھا جا سکتا ہے
لبنانی صدر مائکل عون نے بدھ کے روز ایک ایسی ریسکیو حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے جس کا مقصد موجودہ بحران سے نکلنے کے لئے بدعنوانی سے نمٹنا اور اصلاحات کرنا ہے۔ عون نے گذشتہ روز ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں جمعرات یا جمعہ کو وزیر اعظم کو نامزد کرنے کے لئے مختص پارلیمانی مشاورت کے ہونے یا نہ ہونے کے سلسلہ میں کئے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا تعلق ان جوابات سے ہے جو ہمیں متعلقہ افراد سے موصول ہوں گی اور اگر ہمیں جواب موصول نہیں ہوں گے تو ہمیں اس سلسلہ میں کچھ دن تاخیر ہوسکتی ہے۔ صدر مائکل عون کا کہنا ہے کہ لبنان میں ٹیکنوکریٹک حکومت ممکن نہیں ہے کیونکہ اس کی پارلیمنٹ میں سیاسی بنیاد نہیں ہے اور عام طور پر بہترین حکومت مخلوط حکومت ہی ہے۔ بدھ16ربیع الاول 1441 ہجرى - 13 نومبر 2019ء شماره نمبر [14960]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]