واپسی کی ریلیوں سے پرسکون ماحول کی آزمائش

اسرائیل کی نگاہ میں ابو العطا کا خاتمہ تحریک حماس سے بات چیت کرنے کا پیش خیمہ

ایک اسرائیلی فوجی کو بدھ کے روز غزہ پر بمباری کے خلاف بیت اللحم کے مظاہرہ کی طرف اپنے ہتھیار سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
ایک اسرائیلی فوجی کو بدھ کے روز غزہ پر بمباری کے خلاف بیت اللحم کے مظاہرہ کی طرف اپنے ہتھیار سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
TT

واپسی کی ریلیوں سے پرسکون ماحول کی آزمائش

ایک اسرائیلی فوجی کو بدھ کے روز غزہ پر بمباری کے خلاف بیت اللحم کے مظاہرہ کی طرف اپنے ہتھیار سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
ایک اسرائیلی فوجی کو بدھ کے روز غزہ پر بمباری کے خلاف بیت اللحم کے مظاہرہ کی طرف اپنے ہتھیار سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
        غزہ میں آج ہونے والی "واپسی مارچ" میں اسلامی جہاد اور اسرائیل کے مابین ہونے والے پُرسکون ماحول کے اس معاہدہ کا امتحان ہوگا جسے کل مکمل کیا گیا ہے اور اس معاہدہ میں غزہ کی سرحد کے ذریعہ دونوں طرف سے دو دن سے ہونے والے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے جن میں 34 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں اور ان میں سے نصف عام شہری ہیں۔
        حماس تحریک کے ذرائع نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصر نے فوری طور پر صلح کے رابطے کا آغاز کیا تاکہ فلسطینی جماعتوں اور اسلامی جہاد کی طرف سے فوری جنگ بندی کا معاہدہ ہو، پرامن واپسی مارچ کی حفاظت کی جائے اور اسرائیل بھی فوری جنگ بندی اور قتل نہ کرنے پر راضی ہو اور اسی طرح واپسی مارچوں میں مظاہروں کے حلاف ہتھیاروں سے فائر نہ کیا جائے۔
        گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان ہیڈے زیلبرمین نے کہا ہے کہ ''اسلامی جہاد'' کے رہنماء ابو العطا کے خاتمہ سے حماس کے ساتھ صلح معاہدہ کے سلسلہ میں دوبارہ گفت وشنید شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔(۔۔۔)
جمعہ 18 ربیع الاول 1441 ہجرى - 15 نومبر 2019ء شماره نمبر [14962]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]