صفدی کی تجویز حریری سے متعلق سابقہ صدروں کی پیروی سے متصادمhttps://urdu.aawsat.com/home/article/1994476/%D8%B5%D9%81%D8%AF%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%AC%D9%88%DB%8C%D8%B2-%D8%AD%D8%B1%DB%8C%D8%B1%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82-%D8%B3%D8%A7%D8%A8%D9%82%DB%81-%D8%B5%D8%AF%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%DB%8C%D8%B1%D9%88%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D9%85%D8%AA%D8%B5%D8%A7%D8%AF%D9%85
صفدی کی تجویز حریری سے متعلق سابقہ صدروں کی پیروی سے متصادم
سابق وزیر محمد صفدی کی فائل فوٹو کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
بیروت: محمد شقير
TT
TT
صفدی کی تجویز حریری سے متعلق سابقہ صدروں کی پیروی سے متصادم
سابق وزیر محمد صفدی کی فائل فوٹو کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
نئی لبنانی حکومت کی سربراہی کے لئے لبنانی وزیر اعظم محمد صفدی کے سلسلہ میں ہونے والے غیر اعلانیہ معاہدہ کو تصادم کا سامنا ہے کیونکہ سابق وزیر اعظم فؤاد سنیویرہ، نجیب میقاتی اور تمام سلام نے اس معاہدہ کو مسترد کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم سعد حریری کو دوبارہ حکومت کی ذمہ داری دئے جانے کی حمایت کی ہے جبکہ اس معاہدہ کے افراد نے جلد ہی اشارہ کر دیا ہے کہ یہ معاہدہ یقینی نہیں ہے لیکن دوسری طرف ایک ماہ ہونے کے بعد بھی سڑک کے مظاہرات ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔ اس فائل سے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت تشکیل کرنے کے ذمہ دار وزیر اعظم کی نامزدگی کے لئے پابند پارلیمانی مشاورت کے انعقاد کے لئے صدر مملکت کی طرف سے وقت متعین نہ کرنے کے سلسلہ میں ہونے والی تاخیر کا مطلب یہ ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے لئے صفدی کے نام میں کوئی مشکل ہے لیکن اگر انہوں نے ان کے نام پر اعتراض کرنے والی بڑی احتجاجی تحریکوں سے پیٹھ پھیرنے کا فیصلہ کر لیا تو کوئی اور بات ہے۔(۔۔۔) ہفتہ19ربیع الاول 1441 ہجرى - 16 نومبر 2019ء شماره نمبر [14963]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]