عون کا فوج سے مظاہرہ اور نقل وحرکت کے حق کی تحفظ کا مطالبہ

صدر مائکل عون اور فرانسیسی سفیر برونو فوس کی ملاقات کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
صدر مائکل عون اور فرانسیسی سفیر برونو فوس کی ملاقات کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

        لبنانی صدر مائکل عون نے فوج سے مظاہرین کے احتجاج کے حق کی تحفظ کا مطالبہ کیا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے نقل مکانی کے حق کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں کو بند نہ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے اور عون نے گذشتہ روز آزادی کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر کی جانے والی اپنی تقریر میں کہا کہ لبنانیوں کی امنگوں اور امیدوں کو پورا کرنے کے لئے ایک حکومت کی تشکیل بہت ضروری ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو تضادات لبنانی سیاست میں موجود ہیں ان کی وجہ سے حکومت کی تشکیل بہت محتاط ہو کر کیا جائے تاکہ خطرناکیوں سے مکمل طور پر بچا جا سکے اور انہوں نے دوبارہ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لبنان کی آزادی کا مطلب کسی بھی ملک سے لڑائی یا کسی سے دشمنی نہیں ہے۔
        انہوں نے فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج کو سب سے مشکل جس مشن کا سامنا ہے وہ داخلی مشن ہیں اور انہوں نے ان کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کا مشن ان لوگوں کی آزادی کی حفاظت کرنی ہے جو مظاہرہ کرکے اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں اور ان لوگوں کی نقل وحرکت کی بھی حفاظت کرنی ہے جو کام پر جانا چاہتے ہیں یا اپنے گھر جانا چاہتے ہیں اور اسی نازک مشن میں آپ کی کامیابی سے شہریوں کا اعتماد بحال ہوگا۔(۔۔۔) 
جمعہ
25 ربیع الاول 1441 ہجرى - 22 نومبر 2019ء شماره نمبر [14969]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]