اتحاد کی طرف سے 200 حوثی قیدی رہا https://urdu.aawsat.com/home/article/2011021/%D8%A7%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-200-%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C-%D9%82%DB%8C%D8%AF%DB%8C-%D8%B1%DB%81%D8%A7
مریضوں کی آمد ورفت کے لئے پروازیں شروع کی جانے کا اعلان کیا گیا ہے
کل یمن کے تعز گورنریٹ میں یمن کے وزیر اعظم کو مقامی حکومت اور ایگزیکٹو آفس کے ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
ریاض:«الشرق الأوسط»
TT
ریاض:«الشرق الأوسط»
TT
اتحاد کی طرف سے 200 حوثی قیدی رہا
کل یمن کے تعز گورنریٹ میں یمن کے وزیر اعظم کو مقامی حکومت اور ایگزیکٹو آفس کے ذمہ داروں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
کل یمن میں قانون کی حمایت کرنے والے اتحاد نے حوثی میلیشیاؤں کے 200 قیدیوں کو رہا کرنے اور عالمی ادارۂ صحت کے تعاون سے دار الحکومت صنعا کے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے مقصد سے منتقل کرنے کے لئے پروازوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتحاد فورسز کے رہنماؤں نے حوثی میلیشیاؤں کے 200 قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے علاوہ عالمی ادارۂ صحت کے تعاون سے دار الحکومت صنعا کے مریضوں کو ان ممالک میں منتقل کرنے کے مقصد سے پروازوں کے شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے حہاں وہ اپنی حالت کے مطابق علاج کرا سکتے ہیں۔ بدھ 30ربیع الاول 1441 ہجرى - 27 نومبر 2019ء شماره نمبر [14973]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]