لیبیائی فوج کی پیش قدمی میں اضافہ اور ترکی کو دھمکی

لیبیائی فوج کی پیش قدمی میں اضافہ اور ترکی کو دھمکی
TT

لیبیائی فوج کی پیش قدمی میں اضافہ اور ترکی کو دھمکی

لیبیائی فوج کی پیش قدمی میں اضافہ اور ترکی کو دھمکی
         فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں لیبیا کی نیشنل آرمی نے گذشتہ روز دار الحکومت طرابلس کے مرکز کی طرف ہونے والی اپنی پیش قدمی میں اضافہ کیا ہے اور اس طرح دار الحکومت کے سب سے بڑے اضلاع میں سے ابو سلیم نامی ایک  علاقہ میں فوج کے پہنچنے کے سلسلہ میں معلومات مل رہی ہیں اور فوج کے ترجمان احمد المسماری نے کہا ہے کہ فوج طرابلس کی طرف پیش قدمی جاری رکھے گی اور انہیں کسی بھی وقت جنگ کے ختم ہونے کی توقع ہے اور اسی طرح انہوں نے میلیشیاؤں سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔
        اسی سلسلہ میں نیشنل آرمی میں سمندری فورسز کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل نے ترکی کو دھمکی دی ہے اور "الشرق الاوسط" کے ساتھ ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ لیبیا کے فضائی اور بحری افواج ترک بندرگاہوں سے روانہ ہونے والوں جہازوں کی نقل وحرکت کی نگرانی کرنے کے لئے یونانی بحریہ کے ساتھ چوبیس گھنٹے تعاون کر رہی ہیں اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لیبیا کے مغربی شہروں  اور خاص طور پر خاص طور پر مصراتہ اور طرابلس کی طرف آنے والے کسی بھی مشتبہ جہاز کے ساتھ فوری طور پر معاملہ کیا جائے گا۔(۔۔۔)
جمعہ 23 ربیع الآخر 1441 ہجرى - 20 دسمبر 2019ء شماره نمبر [14997]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]