ایران کے اتحادیوں کی طرف سے صالح کے خلاف مہم تیز https://urdu.aawsat.com/home/article/2056276/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B5%D8%A7%D9%84%D8%AD-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D9%85%DB%81%D9%85-%D8%AA%DB%8C%D8%B2
گذشتہ روز وسطی بغداد کے تحریر اسکوائر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہرہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
عراقی صدر برہم صالح کی طرف سے استعفیٰ دینے کے اشارہ کی وجہ سے عادل عبد المہدی کے جانشین کے طور پر نئے وزیر اعظم کو نامزد کرنے کے مسئلہ کو مزید گہرا کر دیا ہے جبکہ ایران کے قریبی اور اپنے تین امیدواروں کو مسترد کرنے والے تعمیراتی بلاک نے صالح کا جومحاسبہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تعمیراتی بلاک نے حلف توڑنے اور آئین کی خلاف ورزی کرنے والے صدر جمہوریہ کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کا مطالبہ پارلیمنٹ سے کیا ہے۔ اس سلسلہ میں شیعہ عالم دین السیستانی نے جو کچھ ہورہا ہے اس پر خاموش رہنے کا طریقہ اختیار کیا ہے اور کربلا میں ان کے نمائندہ احمد الصافی نے محض اپنے جمعہ کے خطبہ میں اہل عقل اور حکمت والوں کے نا سننے پر تنقید کرنے پر اکتفا کیا ہے۔(۔۔۔) ہفتہ 02جمادی الاول 1441 ہجرى - 28 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15005]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]