انقرہ کی طرف سے مداخلت میں جلدی اور حفتر وقت کے مقابلہ میں مشغول

گذشتہ منگل کو طرابلس کے مشرقی علاقہ میں ہونے والے بم دھماکہ کے اثرات کو دیکھا جا سکتا ہے
گذشتہ منگل کو طرابلس کے مشرقی علاقہ میں ہونے والے بم دھماکہ کے اثرات کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

         ایک طرف انقرہ لیبیا میں فوج بھیجنے کے لئے پارلیمانی مینڈیٹ حاصل کرنے کی جلدی میں ہے تو دوسری طرف فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کی سربراہی میں لیبیا کی نیشنل آرمی ترکی کے ممکنہ فوجی مداخلت سے قبل طرابلس کو آزاد کرانے کی دوڑ میں مشغول ہے اور یاد رہے کہ ترکی کی طرف سے ہونے والا یہ اقدام فائز السراج اور ترکی کے صدر رجب طیب کے درمیان طے شدہ سلامتی اور فوجی تعاون کے لئے ہونے والے معاہدہ کے تحت ہو رہا ہے تاکہ فائز السراج کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی حمایت کی جا سکے۔
         گذشتہ روز ترکی کی حکمران پارٹی انصاف اور ترقی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ لیبیا میں افواج بھیجنے کی درخواست کرنے والے وفد سے گذشتہ جمعرات کو پارلیمنٹ میں تبادلۂ خیال کیا جاسکتا ہے اور پارلیمنٹ اس سلسلہ میں گفتگو کرنے کے لئے اپنی چھٹیوں میں کمی کر سکتی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 03 جمادی الاول 1441 ہجرى - 29 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15006]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]