امریکہ کی طرف سے عراق اور شام میں "حزب اللہ بریگیڈ" پر حملے

ایران سے منسلک تنظیم کے 5 صدر دفاتر کو نشانہ بنانے والے ہوائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی

انسٹاگرام پر نجباء تحریک کے ذریعہ نشر کردہ ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
انسٹاگرام پر نجباء تحریک کے ذریعہ نشر کردہ ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

امریکہ کی طرف سے عراق اور شام میں "حزب اللہ بریگیڈ" پر حملے

انسٹاگرام پر نجباء تحریک کے ذریعہ نشر کردہ ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
انسٹاگرام پر نجباء تحریک کے ذریعہ نشر کردہ ایک تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
          امریکہ نے گذشتہ جمعہ کو شمالی عراق کے کرکوک علاقہ میں اپنی افواج کو نشانہ بنانے والے سب سے بڑے حملے کا جواب دینے کے لئے زرا بھی انتظار نہیں کیا اور گذشتہ روز ایران سے منسلک عراقی "حزب اللہ بریگیڈ" کے ان پانچ اڈوں پر حملہ کر دیا جن میں سے 3 مغربی عراق میں اور دو شام میں ہیں اور یاد رہے کہ ان حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
         امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان جوناتھن ہافمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک عہدے دار کی تصدیق کے مطابق یہ حملے ایف 15 جنگجو جہاز کے ذریعہ عراقی "حزب اللہ بریگیڈ" کی طرف سے ان عراقی ٹھکانوں پر بار بار ہونے والے حملوں کے جواب میں ہوئے ہیں جن میں امریکی فورسز بھی شامل ہیں اور ان حملوں میں جمعہ کے دن کے ون اڈہ کو 30 میزائل کے ذریعہ نشانہ بنانے والا حملہ بھی شامل ہے جس میں ایک امریکی ٹھیکیدار کی جان گئی تھی۔(۔۔۔)
پیر 04 جمادی الاول 1441 ہجرى - 30 دسمبر 2019ء شماره نمبر [15007]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]