لیزر کے ذریعہ راکٹوں کو روکنے کے لئے ایک اسرائیلی نظامhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2075806/%D9%84%DB%8C%D8%B2%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%B0%D8%B1%DB%8C%D8%B9%DB%81-%D8%B1%D8%A7%DA%A9%D9%B9%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D9%88%DA%A9%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D9%86%D8%B8%D8%A7%D9%85
لیزر کے ذریعہ راکٹوں کو روکنے کے لئے ایک اسرائیلی نظام
اسرائیلی نظام کے کام کرنے کے طریقہ کو ظاہر کرتے ہوئے نقش (اسرائیل وزارت دفاع کی ویب سائٹ)
اسرائیل نے لیزر کی شعاؤں کے ذریعہ میزائلوں اور ڈرونوں کو روکنے کے لئے ایک ایسا نظام تیار کیا ہے جس کی وجہ سے میزائل جنگ میں ایک انقلاب برپا ہو گیا ہے اور اسرائیلی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اسٹریٹجک تبدیلی آئی ہے اور اس سے روشنی کی رفتار میں فضائی دفاع کی حفاظت ہوگی۔ گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ نیا نظام میزائل حملوں کو روکنے کے لئے ہے اور ان میزائلوں میں ڈرون، مارٹر اور اینٹی ٹینک میزائل بھی شامل ہیں۔(۔۔۔) جمعہ 015جمادی الاول 1441 ہجرى - 10 جنوری 2020ء شماره نمبر [15018]
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)