ایران کی طرف سے بڑی کارروائیوں کی دھمکی اور امریکی پابندیوں کا خطرہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2075926/%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DA%91%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%DA%BE%D9%85%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%D8%A7%D8%A8%D9%86%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%AE%D8%B7%D8%B1%DB%81
ایران کی طرف سے بڑی کارروائیوں کی دھمکی اور امریکی پابندیوں کا خطرہ
پاسداران انقلاب میں میزائل یونٹ کے رہنما امیر علی حاجی زادہ کو گذشتہ روز تہران میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایرانی ٹی وی)
ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک رہنما نے کل اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکی افواج کے زیر استعمال دو فضائی اڈوں پر ایک روز قبل پاسداران انقلاب کے ذریعہ ہونے والے حملے ان بڑی کارروائیوں کا آغاز ہے جو قدس فورس کے کمانڈر قاسم سليماني کے قتل کے جواب میں تمام خطے میں جاری ہونے والے ہیں۔ پاسداران انقلاب میں میزائل یونٹ کے کمانڈر عامر علی حاجی زادہ نے بتایا ہے کہ ان کی افواج نے عین اسد کے اڈہ کی طرف "قیام" اور "فاتح 313" قسم کے 13 بیلسٹک میزائل داغے ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ سیکڑوں میزائل لانچنگ کے لئے تیار ہیں۔(۔۔۔) جمعہ 015جمادی الاول 1441 ہجرى - 10 جنوری 2020ء شماره نمبر [15018]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]