سعودی کے تبوک میں اسکیئنگ کے شائقین کی بھیڑ

لوز، ظہر اور علقان کے پہاڑوں پر بہت زیادہ برفباری

سعودی عرب کے علاقے تبوک میں برفباری کے دوران سیاحوں کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: صالح الشدوی)
سعودی عرب کے علاقے تبوک میں برفباری کے دوران سیاحوں کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: صالح الشدوی)
TT

سعودی کے تبوک میں اسکیئنگ کے شائقین کی بھیڑ

سعودی عرب کے علاقے تبوک میں برفباری کے دوران سیاحوں کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: صالح الشدوی)
سعودی عرب کے علاقے تبوک میں برفباری کے دوران سیاحوں کو دیکھا جا سکتا ہے (تصویر: صالح الشدوی)
 
        سالانہ دو سے تین ہفتوں کے دوران اہل  سعودیہ کو شمال مغربی سعودی عرب کے تبوک میں لوز، ظہر اور علقان کے پہاڑوں پر گرنے والی برف سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔

        کچھ دنوں سے ان پہاڑوں پر بہت زیادہ برفباری ہو رہی ہے جس کے نتیجہ میں یہ جگہ مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لئے ایک سیاحتی جگہ بن گئی ہے اور خاص طور پر یہ یہ فضا خطہ کی سرمائی تنتورا کی سرگرمیوں کے وقت ہوتی ہے اور اسی طرح ششماہی چھٹی کے وقت بھی ہو جاتی ہے۔

        خطۂ تبوک میں ٹورزم اتھارٹی کی شاخ میں میڈیا اہلکار وایل الخالدی نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ یہ ماحول بہت سارے لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے خواہ وہ سعودی عرب کے اندر کے ہوں یا باہر سےآئے ہوئے ہوں اور الخالدی نے مزيد کہا کہ اس مدت کے دوران میں توقع کرتا ہوں کہ یہاں بہت سارے زائرین آئیں اور اس فضا کا لطف لیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 16 جمادی الاول 1441 ہجرى - 11 جنوری 2020ء شماره نمبر [15019]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]