حماس کو رام اللہ کی جانب سے سخت تنقید کا سامناhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2082591/%D8%AD%D9%85%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%D9%88-%D8%B1%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D8%A7%D9%86%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D8%B3%D8%AE%D8%AA-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%D8%A7
اس ماہ کے شروع میں پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے سلسلہ میں لگائے گئے بینرز کے قریب غزہ میں حماس پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے
رام اللہ: كفاح زبون
TT
TT
حماس کو رام اللہ کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا
اس ماہ کے شروع میں پاسداران انقلاب میں قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے سلسلہ میں لگائے گئے بینرز کے قریب غزہ میں حماس پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے
تحریک فتح اور فلسطینی دھڑوں نے حماس تحریک پر ایک تیز حملہ کیا ہے اور اس حملہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سرکاری میڈیا نے بھی حصہ لیا ہے اور اس مناسبت سے ہنیہ اور حماس کے رہنماؤں کو دوسروں کے سامنے جھکنے، فلسطینی فیصلے کو گروی رکھنے اور خون کے دلال جیسے ناموں سے باد کیا ہے اور یہ سب سے بڑا حملہ مانا جا رہا ہے۔ رام اللہ کی طرف سے ہڑتال کی کوشش کرنے کا الزام لگانے کے بعد اس خطے میں فلسطین کی نمائندگی کی لڑائی اس وقت شروع ہو گئی جب حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔(۔۔۔) منگل 19جمادی الاول 1441 ہجرى - 14 جنوری 2020ء شماره نمبر [15022]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]