صدر کے اپنے حامیوں کو پیچھے ہٹانے کے بعد تحریک کے میدانوں میں حملہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2100201/%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%AD%D8%A7%D9%85%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D9%BE%DB%8C%DA%86%DA%BE%DB%92-%DB%81%D9%B9%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D8%AA%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DA%A9-%DA%A9%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%81
صدر کے اپنے حامیوں کو پیچھے ہٹانے کے بعد تحریک کے میدانوں میں حملہ
کل بغداد کے تحریر اسکوائر میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ جلائے گئے خیموں کے درمیان مظاہرین کو دیکھا جا سکتا ہے
بغداد: فاضل النشمي
TT
TT
صدر کے اپنے حامیوں کو پیچھے ہٹانے کے بعد تحریک کے میدانوں میں حملہ
کل بغداد کے تحریر اسکوائر میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ جلائے گئے خیموں کے درمیان مظاہرین کو دیکھا جا سکتا ہے
منتظم تحریک کے رہنما مقتدی الصدر کے ذریعہ اپنے حامیوں کو دھرنہ کے میدانوں سے ہٹانے کے چند گھنٹوں بعد عراقی سیکیورٹی فورسز نے ان متعدد میدانوں پر حملہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے مظاہرین کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی ہے اور اس جھڑپ میں ان میں سے درجنوں افراد کو گولیوں اور گیس کے کنسٹروں سے ہلاک اور زخمی کردیا گیا ہے۔ الصدر کے اس دعوت کو مظاہروں کی تنظیم نے اپنے بیان میں غداری کا نام دیا ہے اور انہوں نے ایک ٹویٹ میں تحریر اسکوائر اور باقی صوبوں کے مظاہرین میں سے ان پر شک کرنے والے پر غصہ کا اظہار کیا ہے اور حکام نے اسے مظاہرین کے خلاف نقل وحرکت کرنے کے سلسلہ میں گرین لائٹ سمجھا ہے۔ اس اشارہ کا پہلا پھل کل صبح بصرہ گورنریٹ کے شاک فورسز کے ذریعہ شہر کے دھرنہ چوک پر حملہ کرنے کی صورت میں ظاہر ہوا اور وہاں کے خیموں کو ہٹا کر 16 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔(۔۔۔) اتوار 01جمادی الآخر 1441 ہجرى - 26 جنوری 2020ء شماره نمبر: [15034]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]