واشنگٹن کی طرف سے "آبادیات کی رپورٹ" پر حملہ اور "اسلامی تعاون کونسل" کی طرف سے خیر مقدم

خلیل نامی علاقہ کے قریب کریات اربع آبادکاری میں اقوام متحدہ کی فہرست میں درج کی جانے والی کمپنی "باز" کے تابع ایک پٹرول اسٹیشن کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
خلیل نامی علاقہ کے قریب کریات اربع آبادکاری میں اقوام متحدہ کی فہرست میں درج کی جانے والی کمپنی "باز" کے تابع ایک پٹرول اسٹیشن کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

         گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے شائع ہونے والی اس رپورٹ پر کل حملہ کیا ہے جس میں اس نے اسرائیلی بستیوں میں کام کرنے والی 112 کمپنیوں کا انکشاف کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی تنظیم کے "تعصب" کا مظاہرہ ہو رہا ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ بہت زیادہ ناراضی کا احساس کر رہے ہیں۔
         اگرچہ اس رپورٹ کی حمایت اور مخالفت میں بہت سے رد عمل کل سامنے آئے ہیں لیکن "اسلامی تعاون تنظیم" نے اسے ایک اہم اقدام سمجھا ہے جو فلسطینی عوام کے حقوق کی تحفظ، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے متعلقہ قراردادوں کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے سلسلہ میں معاون ہے اور تنظیم نے زور دے کر کہا ہے کہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری کی تمام سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی قانونی قرار دادوں کی خلاف ہیں۔(۔۔۔)
جمعہ 20 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 14 فروری 2020ء شماره نمبر [15053]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]