واشنگٹن کی طرف سے "آبادیات کی رپورٹ" پر حملہ اور "اسلامی تعاون کونسل" کی طرف سے خیر مقدمhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2131186/%D9%88%D8%A7%D8%B4%D9%86%DA%AF%D9%B9%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A2%D8%A8%D8%A7%D8%AF%DB%8C%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%D9%BE%D9%88%D8%B1%D9%B9-%D9%BE%D8%B1-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D8%B9%D8%A7%D9%88%D9%86-%DA%A9%D9%88%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%B7%D8%B1%D9%81-%D8%B3%DB%92-%D8%AE%DB%8C%D8%B1
واشنگٹن کی طرف سے "آبادیات کی رپورٹ" پر حملہ اور "اسلامی تعاون کونسل" کی طرف سے خیر مقدم
خلیل نامی علاقہ کے قریب کریات اربع آبادکاری میں اقوام متحدہ کی فہرست میں درج کی جانے والی کمپنی "باز" کے تابع ایک پٹرول اسٹیشن کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
واشنگٹن کی طرف سے "آبادیات کی رپورٹ" پر حملہ اور "اسلامی تعاون کونسل" کی طرف سے خیر مقدم
خلیل نامی علاقہ کے قریب کریات اربع آبادکاری میں اقوام متحدہ کی فہرست میں درج کی جانے والی کمپنی "باز" کے تابع ایک پٹرول اسٹیشن کی تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی جانب سے شائع ہونے والی اس رپورٹ پر کل حملہ کیا ہے جس میں اس نے اسرائیلی بستیوں میں کام کرنے والی 112 کمپنیوں کا انکشاف کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس میں اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی تنظیم کے "تعصب" کا مظاہرہ ہو رہا ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ بہت زیادہ ناراضی کا احساس کر رہے ہیں۔ اگرچہ اس رپورٹ کی حمایت اور مخالفت میں بہت سے رد عمل کل سامنے آئے ہیں لیکن "اسلامی تعاون تنظیم" نے اسے ایک اہم اقدام سمجھا ہے جو فلسطینی عوام کے حقوق کی تحفظ، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے متعلقہ قراردادوں کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے سلسلہ میں معاون ہے اور تنظیم نے زور دے کر کہا ہے کہ بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی آبادکاری کی تمام سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی قانونی قرار دادوں کی خلاف ہیں۔(۔۔۔) جمعہ 20جمادی الآخر 1441 ہجرى - 14 فروری 2020ء شماره نمبر [15053]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]