"صدی کے معاہدہ" کا متبادل تیار کرنے کے سلسلہ میں رابطے

مغربی کنارے کے شہر طولکرم سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہریوں کو اسرائیل کی جانب دیوار فاصل کو توڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)

TT

اسرائیلی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ میونخ کی سلامتی کانفرنس کے دوران ایک یورپی اور عرب اقدام کے سلسلہ میں رابطے ہوئے ہیں اور یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کردہ "صدی کے معاہدہ" کا متبادل ہو سکتا ہے۔
اسرائیلی اخبار "معاریف" کے مطابق میونخ کانفرنس کے موقع پر فرانس، جرمنی، مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس اقدام کو اجاگر کیا گیا ہے۔
اسی سلسلہ میں اسرائیلی اخبار "ہیریٹز" نے اطلاع دی ہے کہ لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایسلورن نے پہلے ہی آئرلینڈ، فرانس، بیلجیم، اسپین، پرتگال، فن لینڈ، سویڈن، مالٹا اور سلووینیا کے وزرائے خارجہ نے بھی اس سلسلہ میں بات چیت کی ہے۔(۔۔۔)
منگل 24 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 18 فروری 2020ء شماره نمبر [15057]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]