جدہ کا نیا کیفے ... کافی، آرٹ اور ثقافت

جدہ میں "بوہو کیفے" میں سعودی گلوکار عبد اللہ العمودی کو امریکی گلوکارہ نانسی کے ساتھ مل کر گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
جدہ میں "بوہو کیفے" میں سعودی گلوکار عبد اللہ العمودی کو امریکی گلوکارہ نانسی کے ساتھ مل کر گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

جدہ کے کیفوں کی ایک لمبی تاریخ ہے کیونکہ وہ مسافروں کے لئے ایک پرانا اسٹیشن اور ہمیشہ آرام کرنے اور دوستوں سے ملنے کی جگہ ہوا کرتا تھا اور سعودی عرب کے "ریڈ سی دلہن" اور دیگر شہروں پر غیر ملکی زنجیروں کے حملے کے باوجود جدہ میں کیفے کو ابھی بھی مقبولیت اور برتری حاصل ہے لیکن اب "کافی شاپس" کی ایک نئی لہر سامنے آئی ہے جس میں کافی، آرٹ، گلوکاری اور ثقافت کا ایک سنگم نظر آتا ہے۔
نوجوان اور خوشگوار ماحول میں شام گزارنے کے لئے الشرق الاوسط کی ٹیم نے ان میں سے ایک نئے کیفے کا دورہ کیا اور جب یہ ٹیم بوہو کیفے پہنچتی ہے تو باہر میں ہلکی سی بھیڑ نظر آتی ہے جہاں متعدد نوجوان مرد اور خواتین کرسیوں پر بیٹھے ہوئے ہیں اور پرجوش انداز میں راحت وآرام کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں اور جب یہ ٹیم اندر پہنچی تو وہاں دلوں کو موہنے والے گانے بج رہے تھے اور ایک کونے میں چھوٹی سے جماعت مشہور گانا سننے میں مشغول تھی اور یہی اس کیفے کی مکمل داستان ہے۔(۔۔۔)
بدھ 25 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 19 فروری 2020ء شماره نمبر [15058]

سعودی "انٹرٹینمنٹ" کا عربی مواد کو سپورٹ کرنے کے لیے "بگ ٹائم" فنڈ کا قیام

ترکی آل شیخ مصر میں پریس کانفرنس کے دوران (انٹرٹینمنٹ اتھارٹی)

سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل شیخ نے "بگ ٹائم" سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ جو عرب دنیا کے بڑے بڑے اسٹارز کی شرکت کے ساتھ فلموں کی تیاری، تقسیم اور بنانے میں عربی مواد کے معیار کو بلند کرنے کے لیے مخصوص ہے۔

آل شیخ نے کل (جمعرات) ایک بیان میں وضاحت کی کہ "جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی" ایک مرکزی اسپانسر کے طور پر فنڈ میں حصہ ڈالے گی جب کہ وزارت ثقافت اس شعبے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں کے گروپ کے ساتھ شریک اسپانسر ہوگی، جس میں "صلہ اسٹوڈیو کمپنی، الوسائل، العالمیہ ، روتانا آڈیوز اینڈ ویڈیوز، پنچ مارک اور آرٹسٹک پروڈکشن پیسکوئر شامل ہیں۔"

فنڈ کا مقصد اپنے پہلے مرحلے میں سعودی، خلیجی اور عرب فلموں میں سرمایہ کاری کرنا ہے، جب کہ اس کے بعد کے مراحل میں بین الاقوامی فلموں میں تعاون شامل ہوگا۔(...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]