علاوی کردوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں

پارلیمنٹ میں "بیارق الخیر" بلاک کے سربراہ  محمد الخالدی کو دیکھا جا سکتا ہے
پارلیمنٹ میں "بیارق الخیر" بلاک کے سربراہ محمد الخالدی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

علاوی کردوں کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں

پارلیمنٹ میں "بیارق الخیر" بلاک کے سربراہ  محمد الخالدی کو دیکھا جا سکتا ہے
پارلیمنٹ میں "بیارق الخیر" بلاک کے سربراہ محمد الخالدی کو دیکھا جا سکتا ہے
ایک طرف انتظار کیا جا رہا ہے کہ نامزد عراقی وزیر اعظم محمد توفیق علاوی ایک بار پھر اپنی حکومت کے لئے پارلیمانی اعتماد حاصل کرنے کی پیش رفت کریں گے تو دوسری طرف پارلیمنٹ میں "بیارق الخیر" بلاک کے سربراہ  اور علاوی کے قریب محمد الخالدی نے انکشاف کیا ہے کہ علاوی ان کردوں کے ساتھ مذاکرات کریں گے جنہوں نے حکومت کی منظوری سے متعلق اپنے موقف کو متحد کر لیا ہے۔
الخالدی نے "الشرق الاوسط" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علاوی اور کردوں کے مابین مذاکرات میں واضح پیشرفت ہوئی ہے اور اسی وجہ سے آج پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران حکومتی کابینہ کے سلسلہ میں ووٹ ڈالنا یقینی ہو سکا ہے اور دوسرے سنی اور شیعہ بلاکوں کی پوزیشنوں کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں خالدی نے واضح کیا ہے کہ عام طور پر شیعوں اور سنیوں سمیت سب کے مابین ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 07 رجب المرجب 1441 ہجرى - 01 مارچ 2020ء شماره نمبر [15069]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]