حماس کی قیادت قطر اور ترکی کے مابین منتشرhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2171297/%D8%AD%D9%85%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D9%82%DB%8C%D8%A7%D8%AF%D8%AA-%D9%82%D8%B7%D8%B1-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D9%85%D9%86%D8%AA%D8%B4%D8%B1
گزشتہ ہفتے ماسکو میں رہنما موسی ابو مرزوق کے ساتھ حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
لندن: «الشرق الاوسط»
TT
TT
حماس کی قیادت قطر اور ترکی کے مابین منتشر
گزشتہ ہفتے ماسکو میں رہنما موسی ابو مرزوق کے ساتھ حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
حماس تحریک کے ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ اس کی پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے نائب صالح العاروری کا زیادہ تر ترکی میں رہنے کے بعد تحریک کی قیادت ترکی اور قطر کے درمیان منتشر ہوگئی ہے جبکہ دیگر افراد قطر اور لبنان میں آباد ہیں اور ان کے علاوہ ہنیہ، عاروری، زاهر جبارين، وسى ابو مرزوق اور نزار عوض الله زیادہ تر وقت ترکی میں گزارتے ہیں۔ حسام بدران، عزت الرشق، محمد نصر، سامع خاطر اور ماہر عبید قطر میں ہی قیام پذیر ہیں اور یہ لوگ کبھی کبھی لبنان بھی جاتے ہیں اور پولیٹیکل بیورو کے باقی ممبران غزہ کی پٹی میں رہتے ہیں۔(۔۔۔) پیر 14رجب المرجب 1441 ہجرى - 09 مارچ 2020ء شماره نمبر [15077]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]