سعودی عرب کا تیل کی پیداوار کو 13 ملین بیرل فی دن تک بڑھانے کا اعلان

ارامکو اپنی پیداواری صلاحیت کو روزانہ 13 ملین بیرل تک پہنچانے کے لئے حکومت کی ہدایت پر عمل درآمد کرنے کی پوری صلاحیت سے کام کر رہا ہے (الشرق الاوسط)
ارامکو اپنی پیداواری صلاحیت کو روزانہ 13 ملین بیرل تک پہنچانے کے لئے حکومت کی ہدایت پر عمل درآمد کرنے کی پوری صلاحیت سے کام کر رہا ہے (الشرق الاوسط)
TT

"اوپیک +" معاہدہ کے بے نتیجہ خاتمہ کے بعد سعودی عرب نے کل تیل کی پیداوار بڑھانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی کچے تیل کی فراہمی میں اضافے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے اور اس دوران روس نے بات چیت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔
عالمی تیل کمپنی "سعودی آرامکو" کے سی ای او امین الناصر نے کہا ہے کہ انکی کمپنی کو وزارت طاقت کی جانب سے موجودہ وقت میں 12 ملین بیرل سے روزانہ اپنی تیل کی پیداواری صلاحیت کو 13 ملین بیرل تک بڑھانے کی اجازت مل گئی ہے اور یہ بھی واضح کیا کہ کمپنی جلد از جلد اس ہدایت کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہی ہے اور سعودی عرب گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران روزانہ تقریبا 9.7 ملین بیرل تیل کی پیداوار کررہا تھا  لیکن لاکھوں بیرل ذخیرہ شدہ خام تیل کے ہونے کے باوجود اس میں اضافی پیداوار کی صلاحیت موجود ہے جسے وہ کبھی بھی نکال سکتا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 17 رجب المرجب 1441 ہجرى - 12 مارچ 2020ء شماره نمبر [15080]

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]